Coryza (وبائی کورائزه (سانس کی بیماری

یہ تیزی سے پھلنے اور سانس کی بیماری اور بیکٹیریا کی ایک قسم ہیموفائیلس گیلی نیرم   سے پیدا ہوتی ہے۔

بیماری کہاں اور کیسے پھیلتی ہے؟
یہ بیماری زیادہ تر بلند مقامات اور ٹھنڈے نم آلود موسم میں پھیلتی ہے اور خوراک، پانی، ہوا  اور ایسے پرندوں سے منتقل ہوتی ہے جو پہلے اس بیماری کےجراثیم رکھتے ہوں ۔

علامات

  •  رات کے وقت فارم پر جائیں تو پرندے آوازیں نکالتے ہیں۔
  •  پرندے کی چونچ کے اوپر اور اردگر خوراک جم جاتی ہے۔
  •  چہرہ ، آنکھیں اورکلغی سوج جاتے ہیں لیکن کم یا  زیادہ سوجن کا انحصار اس بات پر ہے کہ بیماری کس سطح پر ہے۔
  •  چونچ کو دبائیں تو اندر سے لیسدار مادہ نکلتا ہے۔

پوسٹ مارٹم

  •  سانس کی نالی میں لیسدار   مادہ ہوتا ہے اور بعض اوقات خون کے نشانات بھی ملتے ہیں۔
  •  جگر پر کوئی تہہ  یا جھلی  نہیں ہوتی۔

بچاؤ اور کنٹرول

  •  پرندوں کو صاف ستھرے ماحول میں رکھیں۔
  • پولٹری فارم میں جراثیموں کو ہلاک کرنے کے لیے موثر دوائی کا سپرے کریں (100 مربع فٹ جگہ کے لیے مٹی کے برتن میں 17.5 گرام لال دوائی ڈال کر اوپر 35 ملی لیٹر  فارملین انڈیل کر فوراً  فارم سے باہرنکل جائیں اور  دروازے، روشن دان وغیرہ بند کر دیں)۔
  •  بیمار   پرندوں کو علیحدہ رکھیں۔

جب بیماری پھیل جائے تو درج ذیل اقدامات کریں

  •   تمام برتن پانی میں لال دوائی ڈال کر دھوئیں۔
  •  فارملین کا سپرے کریں، فارم کے اندر ایک حصہ فارملین اور 24 حصے پانی جبکہ فارم کے اردگرد ایک حصہ فارملین  اور 12حصے پانی ملا کر سپرے کریں۔

علاج
درج ذیل ادویات میں سے کوئی ایک دوائی دیں اور ساتھ ہی وٹامن اے(A) اور کے (K) بھی دیں۔

  •  پی ایس ای -380(T.S.E-380)  آدھا چائے کا  چمچ بھی ایک گیلن (ساڑھے چار لیٹر ) پانی میں ڈال کر دیں۔
  •  ٹرائی برسن (Tribrissen) ایک ملی لیٹر ایک گیلن پانی میں ڈال کر پانچ سے سات دنوں تک دیں۔
  •  گیلا مائی سین (Gallamycin) ایک چائے کا چمچ ایک گیلن پانی میں ڈال کر دیں۔
  •  ٹیراوٹ (Terravet) تین سے دو گرام ایک گیلن پانی میں تین سے پانچ دنوں تک دیں۔ ( ایک چائے کا چمچ =5 گرام)
  • او کسی این -50 (Oxy-N-50)آدھا چائے کا  چمچ ایک لیٹر پانی میں پانچ سے سات دنوں تک دیں۔