گرمی کے موسم میں چوزوں دیکھ بھال

بہت زیادہ گرمی اور سردی مرغیوں کی پرورش پر بہت برے طریقے سے اثر انداز ہوتی ہے ۔زیادہ گرمی کے موسم میں ہونے والے مسائل د رج ذیل ہیں۔

درجہ حرارت اور ہوامیں نمی کا تناسب
   فارم پر شیڈ  کا درجہ حرارت75ڈگری فارن ہا ئیٹ(25ڈگری سینٹی گریڈ)    اور ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہونا چاہیے ۔اگر درجہ حرارت    اور ہوا میں نمی کا تناسب    د ونو ں زیادہ ہوتو جانوراپنےجسم کی گرمی ماحول میں خارج نہیں کرسکے گا جس سے اس  کےجسم کا درجہ حرارت بہت بڑھ جائے گا اس سے شرح اموات میں بہت اضافہ ہو جائے گا ۔ ان کے بڑھنے سے جانور ہانپنے لگتا ہے جس سے جانور کے جسم میں کاربن ڈائی آ کسائیڈ کی مقدار کم ہو جاتی ہے اور شرح اموات میں اضافہ ہو جا تا ہے ۔ انڈوں کی پیداوار کم ہو جاتی ہے اور جا نور کمزور چھلکوں والے انڈے زیادہ دیتے ہیں۔

  بچھالی کی موٹائی
   گرمیوں میں بچھالی 2  انچ سے کم کر دینی چاہیے اگر کم نہ کی جا ئے   تو  اس سے گرمی پیدا ہوگی جو کہ شیڈ  کے درجہ حرارت کو بڑھا دے گی  اور شیڈ کا درجہ حرارت کنٹرول کرنا مشکل ہو گا ۔

فرشی جگہ
فرشی جگہ گرمی کے موسم میں زیادہ کر دینی چاہیے۔جگہ زیادہ کر دینے سے گرمی کم ہو گی اور مرغیاں ذہنی دباؤکاشکار ہونے سے بچ جائیں گی۔

کمرے میں ہواکی آمدورفت
گرمیوں کے موسم میں ہوا کی آمدورفت کابہترین انتظام ہونا چاہیے ۔ اگر انتظام نا ہو تو کمرے میں پیدا ہو نے والی گرمی کمرے سے باہر نہیں جائے گی ۔ جس سے شیڈکادرجہ حرارت سے بڑھ جائے گا اور جانوروں کو لولگ جائے گی ۔گرمی باہر نکالنے کے لیےپیڈسٹل اور ایگز اسٹ فین استعمال  کئے جا سکتے ہیں۔

اگرایسبیسٹاس شیٹ کی چھت استعمال کی گئی ہے ۔ تو گر می کی شدت کم کر نے کے لیے چھت کو اوپر کی طرف سفید اور نیچے کی طرف کالا رنگ کر دیں ۔لیکن اگر مٹی کی ہے تو اس پر  مٹی موٹائی زیاد ہ  کر دیں۔اس سے گرمی کی شدت  میں کمی آ جائے گی۔اگرگرمی بہت زیادہ ہوتو  چھت پر پانی کا چھڑکاؤ  کر دینا  بہتر ہے۔ گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے شیڈ کے ارد گرد درخت لگائے  جاسکتے  ہیں۔

خوراک کے مسائل
گرمیوں کے موسم میں جانور خوراک کم کھاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا وزن کم ہو جا تا ہے ۔ انڈوں کی پیداوار اور ان کا سائز بھی کم ہو جا تا ہے ۔اس مسئلے کے تدراک کے لیے   خوراک میں پروٹین کیلشیم،فاسفورس اور تمام وٹامنز کی مقدار  بڑھا دینی چاہئے۔دن کے وقت جب درجہ حرارت زیادہ  ہو تو جانور کم کھاتے ہیں اس لئے انھیں دن کے ٹھنڈے حصے خصوصا صبح خوراک دینی چاہئے۔

پانی کے مسائل
گرمی کے مو سم میں جانور زیادہ پانی پیتے ہیں انہیں ہر وقت ٹھنڈا ،صاف اور تازہ پانی ملتا رہنا چاہیے۔بہت گر می میں پانی کوٹھنڈاکرنے کے لیے برف بھی استعمال کی جاسکتی  ہے ۔شیڈمیں برتنوں کی تعداد بڑھادیں اور ذہنی وباؤکو کم کرنے کے لیے وٹامن سی دو گرام فی گیلن پانی میں ملا دیں۔

بیماریوں کے مسائل
گرمی کی وجہ سے جانور میں بیماری کے خلاف قوت مدفعت کم ہو جا تی ہے جس سے بیماریاں جلدی  حملہ کردیتی ہیں خاص طورپررانی کھیت، سانس کی بیماری وغیرہ ان  سے بچاو کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھیں۔جراثیم کش ادویات کااسپرے کر تے رہیں۔ویکسین علاقے کے شیڈول کے مطابق کرتے رہیں۔