پولٹری خقائق

  • پاکستان  میں پولٹری انڈسٹری ٹیکسٹال کے بعد دوسرے بڑی صنعت کا درجہ رکھتی ہے۔
  •  پاکستان پولٹری انڈسٹری کا کاروبار 780 ارب روپے ہے۔
  •   پولٹری فیڈز میں 200  بلین روپے سے زیادہ کی زراعت کی پیداوار استعمال ہورہی ہیں۔
  •  پاکستان کے دیہی علاقوں میں30000  سے زیادہ کنڑول شیڈ اور اوپن فارم موجود ہیں۔
  • پاکستان پولٹری انڈسٹری  تقریبا 16 لاکھ افراد کے لئے روزگار اور آمدنی کا ذریعہ ہے۔
  • پولٹری سیکٹر پاکستان کے زراعت پر مبنی شعبے کی ایک انتہائی منظم شاخ ہے۔ اس کی گروتھ کی  سالانہ شرح  10-12٪ ہے۔
  • پاکستان میں گوشت کے کل استعمال کا 40-45٪ پولٹری مصنوعات سے حاصل کیا جارہا ہے۔
  • پاکستان سالانہ  2،250 ملین کلوگرام چکن کا گوشت تیار کررہا ہے۔
  • پاکستان سالانہ 18،000 ملین ٹیبل انڈا تیار کررہا ہے۔
  • ہمارے ملک میں فی کس گوشت کا استعمال صرف 7 کلو گرام اور 65-70 انڈے سالانہ ہے۔ جبکہ ترقی یافتہ دنیا میں ہر سال تقریبا 40 کلوگرام گوشت اور 300 سے زائد انڈے استعمال ہورہے ہیں۔
  • ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے معیار کے مطابق ، کسی شخص کے لئے پروٹین کی روزانہ ضرورت 27 گرام ہوتی ہے جبکہ عوام صرف 17 گرام استعمال کررہی ہے۔ لہذا ہم پہلے سے ہی مطلوبہ معیار کے مطابق کم  پروٹین کھا رہے ہیں۔