مون سون کے موسم میں چوزوں کی دیکھ بھال
مون سون کے موسم میں چوزوں کی دیکھ بھال
مون سون کے موسم درج ذیل باتوں کاخیال رکھنابے حد ضروری ہے۔
- بروڈنگ شیڈ کی دیواروں پر ٹاٹ کے تھیلے لٹکا دینے سے ٹھنڈی ہوا اندر نہیں آ ٓئے گی۔
- خونی پیچش کے خلاف ادویات پہلے ہفتے سے ہی دینا شروع کر دیں خاص طور پر برسات کے موسم میں۔
- بچھالی کو گیلی ہونے سے بچائیں خاص طور پر بارش کاپانی ،چھت ، پائپ ،دیواروں یا فرش کی دراڑوں سے آنے والے پانی سے بچھالی گیلی ہو سکتی ہے۔
- بچھالی کو وقفے وقفے سے ہلاتے رہیں تاکہ وہ خشک رہے۔بچھالی کو خشک کرنے کےلیے فالتوبچھالی بھی اس کے اوپر ڈالتے رہیں۔
- بچھالی میں کیلشیم کاربونیٹ(بجھاہواچونا)ایک کلو فی 100مربع فٹ کی بچھالی میں شامل کرسکتے ہیں ۔
- برسات کاموسم شروع ہوتے ہی جانوروں کوکیڑےمار ادویات ( Dewormers)دیتے رہیں۔
- خوراک کامعائنہ کرتے رہیں کہ اس میں زہرآلودمادے تو نہیں ہیں خاص طور پر دیر سے رکھی ہوئی خوراک میں ۔
- برسات کے موسم میں بیکٹیریا سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچنے کے لیے کوئیBroadSpectrumAntioticمثلا 80Albacگرام فی تھیلاخوراک استعمال کریں۔
- چھتوں اور دیواروں کی دراڑیں بند کردیں۔
- مکھیوں کوفارم پر اوراس کےاردگرد نہ آنے دیں اس کے لیے کیڑے مارادویات استعمال کی جاسکتی ہیں۔
- برسات کے موسم میں شیڈکے اردگرد 7سے 10فٹ کے درمیان لگے ہوئے پودوں کی کٹائی کردیں تاکہ دھوپ اندر جاسکے۔اس موسم چوہوں کواندر نہ جانےدیں۔کیونکہ یہ بہت سی خوراک کھاجائیں گے۔