مائیکو پلازما )سانس کی بیماری) Mycoplasma
یہ بھی سانس کی بیماری ہے جو پرندے کو اوپری اور نچلی سانس کی نالی کو متاثر کرتی ہے۔ اس بیماری میں سانس میں مشکل، منہ سے رال کا ٹپکنا، کھانسی اور ناک سے پانی بہنا ہے ۔ یہ بھاری جراثیم کی ایک قسم مائیکو پلاز گیلی سیپٹیکم سے پھیلتی ہے۔
بیماری کی منتقلی
یہ بیماری ایک فارم سے دوسرے فارم اور پرندوں کے والدین سے ان کے بچوں میں منتقل ہوتی ہے۔
یہ بیماری متاثرہ پرندے سے دوسرے پرندوں میں منتقل ہوکر تمام پرندوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔
جراثیم آلودہ برتنوں سے بھی بیماری صحت مند پرندوں میں منتقل ہوسکتی ہے۔
علامات
انڈے دینے والی مرغیوں میں
- سانس کی نالی میں مخصوص آواز پیدا ہونا ،سر کو باربار ہلانا اور پوسٹ مارٹم میں دل اور جگر کے اردگر د کریم رنگ کی سفید جھلی کا چڑھا ہونا۔
- پرندہ خوراک کم کھاتا ہے جس سے انڈوں میں کمی اور وزن کم ہو جاتا ہے۔
- نر پرندوں میں علامات زیادہ واضح ہوتی ہیں۔
پوسٹ مارٹم (اگر بیماری شروع ہونے کے چند دن بعد کیا جائے)
- سانس کی نالی میں لیسدار مادہ کا ہونا۔
- پھیپھڑوں پر نشانات کا ہونا۔
- پھیپھڑوں میں گاڑھے مادے کا ہونا۔
(اگر بیماری شروع ہونے کے کافی دن بعد کیا جائے)
- دل اور جگر کے گرد کریم رنگ کی تہہ چڑھ جاتی ہے۔ تہہ یاجھلی جتنی موٹی ہوگی بیماری اتنی ہی پرانی اور شدید ہوگی۔
- سانس کی نالی میں گاڑھے ریشے کا ہونا۔
- پٹھے زرداور نرم ہو جاتے ہیں ۔
بچاؤ اور کنٹرول
- ہیچری سے ایک دن کے چوزے خریدنے سے پہلے تسلی کر لیں کہ وہ بیماری سے محفوظ ہیں۔
- پرندوں کو ایسی جگہ رکھیں جہاں متاثرہ پرندے نہ پہنچ سکیں۔
- مر جانے والے پرندوں کو جلا دیں یا گہرا گڑھا کھود کر اس میں دبا دیں۔
- ویکسین ایسی استعمال کریں جو اس بیماری کے جراثیموں سے پاک ہو۔
- پولٹری فارم اس قسم کا تعمیر کروائیں جس میں دوسرے پرندے ( کوا، چڑیا طوطا وغیرہ) اور آوارہ جانور داخل نہ ہوسکیں۔
- عام لوگوں اور ملاقاتیوں کا فارم میں آنا جانا بند کر دیں۔
- فارم میں جانے سے پہلے جراثیم سے پاک مخصوص جوتے اور لباس پہنیں۔
علاج
تمام برتنوں کو لال دوائی سے دھوئیں ۔ فارم کے اندر ایک حصہ فارملین اور 24 حصے پانی جبکہ فارم کے اردگرد باہر ایک حصہ فارملین اور 12 حصے پانی ملا کر سپرے کریں۔پھر درج ذ میں ادویات میں سے کوئی ایک دوائی دیں اور ساتھ وٹامن بھی دیں۔
اگر بیماری آئے چند دن ہوئے ہوں تو ان میں کوئی ایک دوائی دیں
- ٹرائی برسن محلول (Tribrissen) ایک ملی لیٹر پانی لیٹر پانی میں سات دنوں تک دیں۔
- گیلا مائی سین (Galamycin) دو چائے کے چمچ پانچ لیٹر پانی میں سات دنوں تک دیں۔
- ایرتھرومائی سین16 (Erythromycin) سے 20 چائے کے چمچ ایک خوراک کی بوری میں ڈال کر۔
- اگر بیماری آئے کا فی دن گزر چکے ہوں تو ان ادویات میں سے کوئی ایک دوائی دیں۔
- لنکوسپیکٹران (Lincospectrin) ایک چائے کا چمچ 10 لیٹر پانی میں ڈال کر سات دنوں تک دیں۔
- 80Tylan Premix گرام فی تھیلا خوراک سات دن۔
- Tylan D.H.Sکا ٹیکہ لگائیں۔
- ٹی ایس ای -80 (T.S.E-80) آدھ سے ایک چائے کا چمچ ایک لیٹر پانی میں ڈال کر۔
صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ہوا کی آمدروفت کو بڑھادیں۔